شھباز پور ضلع ویشالی، بہار
ولادت
حضرت مولانا شاہ محمد سراج الباری رضوی بن مولانا عبدالباری بن اصغر علی کی ولادت بمقام شہباز پور پوصت پرنیہ ضلع ویشالی بہار میں ۱۳۴۶ھ میں ہوئی۔
تعلیم وتربیت
ابتدائی تعلیم جب مولانا محمد سراج الباری سخن آموزی کیم نزل عبور کر چکے تو آپکے والد بزرگوارنے آپ کی بسم اللہ خوانی کی رسم اداکرائی۔ اور پھر م حلہ ہی کےمکتب
میں ختم قرآن شریف کی سعادت حاصل کی، بعدہٗ مدرسہ علیمیہ انوار العلولم دامودر پور ضلع مظفر پور میں تعلیم پائی۔ بعدہٗ مدرسہ بحر العلوم کٹیہار پہنچے، پھر مدرسہ
دارالعلوم لطیفی فقیر ٹولہ میں درس لینےکے بعد اعلیٰ تعلیم کی حصول یابی کے لیے دارالعلوم مظہر اسلام بریلی میں آکر کتب متداولہ کی تعلیم حاصل کر کے فراغت حاصل
کی۔
مولانا محمد سراج الباری بریلی شریف کی ایک مسجد میں رہ کر درس وتدریس کے فراض انجام دے رہے تھے کہ اتنے میں والد ماجد کا بُلاوا آگیا اور آپ اپنے آبائی وطن چلے
بئے۔ آپ کے والد حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خاں بریلوی سے بیعت تھے اور عالم دین تھے۔
عقد مسنون
مولانا محمد سراج الباری کی گھر پہنچے پر رسم شادی خانہ آبادی ہوئی۔ آپ کی شادی ضلع سمتی پور کے محی الدین نگر میں جناب شیر علی کی دختر نیک اختر سے عقد ہوا۔
جن سے دو صاحبزادے اور تین صاحبزادیاں بقید حیات ہیں۔
۱۔ محمد نیر اعظم
۲۔ محمد توقیر عالم
تدریسی زندگی
مولانا سراج الباری نے شادی کے کچھ ہی دن بعد شاہ پور میں سراگھاٹ سرائے، شاہ پور پٹموری بیگو سرائے مدرسہ فیضان رسول تاج پور ض لع ویشالی کا سنگ بنیاد ڈالا،
اور یہیں پر درس و تدریس کے فرائض انجام دینے لگے کہ اچانک والد ماجد کا سایہ سر سے اٹھ گیا اور وہ اللہ کو پیارے ہوگئے۔
مولانا سراج الباری کے مریدین کم و بیش ہزار میں جو ضلع مدھوبنی، سہرسہ، در بھنگہ، پورنیہ، بیگو سرائے، سمتی پور، مظفر پور، ویشالی اور جنگ پور دھام نیپال کے
اطراف میں پھیلے ہیں، اور ابھی سلسلۂ کا کام جاری وساری ہے۔ اس وقت مولانا سراج الباری کی عمر تقریباً چونسٹھ برس کی ہے۔
بیعت وخلافت
حضرت مولانا سراج الباری کو حضور مفتی اعظم نے بیعت کے پانچ سال بعد تمام سلاسل کی خلافت سے ۲۴؍ شعبان المعظم ۱۳۹۱ھ کو نوازا، آپ کے والد کو بھی مولانا حامد رضا
قادری بریلوی علیہ الرحمہ سے خلافت حاصل تھی۔
چند تلامذہ
مولانا سراج الباری سے اکتساب فیض کرنےوالوں کی تعداد بہت ہے تاہم چند اہم اسماء گرامی مندرجہ ذیل ہیں۔
۱۔ مولانا حبیب الرحمٰن رضوی بریلوی
۲۔ مولانا ابو الحسن پور نوری
۳۔ مولانا مجیب الحق گاچھی
۴۔ مولانا محمد عین الحق لبٹولی اسٹن ضلع مدھوبنی
[1]
[1]
۔مکتوب مولانا انوار الحق رضوی پچہی مدرس نوریہ اسلامیہ مدھو بنی بہار نبام راقم محررہ ۱۲رضوی غفرلہٗ