آپ صاحب ریاضت عبادت تھے اور سالک عارف تھے۔ صورت و سیرت میں درویش تھے۔ ساری عمر ریاضت اور مجاہدہ میں گذار دی۔ بڑے صاحب ذوق و شوق اور عشق خداوندی میں ثابت قدم تھے بعض اوقات صحراء کے پرندوں کے آواز یا کسی بانسری کی لے پر وجد میں آجایا کرتے تھے۔ اور حق و ھو کے نعرے بلند کرتے۔ آپ ماورالہنر کے رہنے والے تھے۔ کئی سال تک حرمین الشریفین کے مجاور رہے افغانوں کے آخری دنوں ہندوستان میں آئے اور برصغیر کے مشائخ کی مجالس میں رہے۔ ۹۹۷ھ میں واصل بحق ہوئے۔
حضرت درویش واعظ راہنما رفت چوں آخر ازین دار فنا
|
|
بود شیخ اہل حال و اہل قال واعظ ہادی بگو تاریخ سال ۹۹۷ھ
|
(خزینۃ الاصفیاء)