مولانا نور اللہ کنت المشہور بہ نور بابائے پتلو: عالم با عمل،فاضل بے مثل تھے،سغر سنی میں ملا عبد الستار سے علوم حاصل کیے اور نو ج وانی میں دہلی میں جاکر مولوی حسام الدین محمد اور قاضی مستعد خاں اور قاضی مبارک کے درس سے استفادہ کیا،علاوہ اس کے میرزا مظہر جانجاناں کی خدمت میں مشرف ہوکر علمِ طریقت کو حاصل کیا پھر کاشمیر میں مراجعت فرماکر افادۂ خلق میں مشغول رہے، مطل اور خیالی پر تعلیقات لکھیں اور ۴؍ربیع الاول ۱۱۹۵ھ کو وفات پائی اور مزار شیخ گنج بخش میں مدفون ہوئے۔’’زبدۂ مخلوقات‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)