جناب مولانا سہراب بن محمد آچر چارن گوٹھ کنڈی استیشن پھلجی ضلع دادو، سندھ) میں ۱۹۲۴ء کو تولد ہوئے۔
تعلیم و تربیت:
ماسٹر والی ڈنہ قریشی بو بکائی کے پاس پرائمری کی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد مولانامحمد سلیمان میمن (محلہ میمن نزد جیون شاہ مسجد ، دادو شہر) کے پاس فارسی و عربی کی کتب پڑھیں اوراعلیٰ تعلیم کیلئے مدرسہ عین العلوم امینائی شریف میںرجو ع کیا، جہاں مولانا سید امیر محمد شاہ حسینی کے پاس نصاب مکمل کرکے ۱۹۴۹ء کو فارغ التحصیل ہوئے۔
بیعت:
آپ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں حضرت فقیر نور بخش نقشبندی (پھلن پور ضلع مظفر گڑھ/پنجاب) سے دست بیعت ہوئے۔
درس و تدریس:
آپ نے بعد فراغ مدرسہ شمس العلوم قائم کرکے درس و تدریس کاسلسلہ تا حیات جاری رکھا۔
تلامذہ:
آپ کے شاگردوں میں سے بعض کے نام درج ذیل ہیں:
٭ مولانا احمد کوہستانی
٭مولانا عطا محمد
٭مولانا علی حیدر شاہانی
وصال:
مولانا محمد سہراب نے ۴ مئی ۱۹۶۴ئ/محرم الحرام ۱۳۸۴ھ کو فقط چالیس (۴۰) سال کی عمر میں انتقال کیا۔
(محترم بشیر سیتائی صاحب(دادو)نے مولانا مرحوم کے بیٹے مولوی غلام محمد چارن سے معلومات حاصل کرکے بھجوادی۔ فقیر دونوں کا مشکور و ممنون ہے)
(انوارِ علماءِ اہلسنت سندھ)