مولانا شمس الدین محمو خضر می: فارس کے اعاظم و اتقیاء میں سے جامع معقول و منقول تھے،مد تک شہر کاشان میں مقیم رہ کر درس و تدریس اور افادۂ علوم میں مصروف رہے،۹۳۰ھ میں دورسالے ایک تفسیر سورۃ فاتحہ کتاب اور دوسرا جمل حدیث صحیحہ میں تصنیف کر کے دار السلطنت ہرات میں سلطان میرز حسین کے پاس بھیجے جس نے منظور فرماکر آپ کو صلہ وانعام سے مالا مال کیا۔
(حدائق الحنفیہ)