مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے ، مسجد حرام میں امام حرم شیخ عبدالراحمن وہان مکی حنفی ( متوفی ۱۹۱۹ء )مفتی کاحناف شیخ محمد صالح کمال مکی (متوفی ۱۹۱۴ء ) اور مفتی شافعیہ شیخ الاسلام محمد سعید بابصیل حضرمی مکی (متوفی ۱۹۱۲ء ) سے تعلیم پائی۔
پھر مسجد حرام کی انتظامیہ میں ملازمت اختیار کی اور ائمہ و موٗ ذنین ، مدرسین و معلمین کے معاملات پر نگران مقرر ہوئے ۔
نیز حلقہ درس قائم کیا۔ آپ ککے تین بیٹے ہوئے :
۱۔ شیخ عبدالسلام
۲۔ شیخ عبداللہ کامل
۳۔ شیخ سعید
اول الذکر اپنے والد کی جگہ ملازم ہوئے جب کہ ثانی الذکر سعودی عہد میں ایوان شاہی میں مختلف اہم عہدوں پر تعینات رہے۔
شیخ محمد کامل نے ۱۳۵۳ھ ؍ ۱۹۳۴ء کو انتقال کیا۔
[سیر و تراجم ( عربی) ص ۲۴۶۔ تصنیف : عمر عبدالجبار مکی طبع سوم ۱۹۸۲ء مکتبہ تہامہ ، جدہ بحوالہ ماہنامہ معارف رضا کراچی جولائی ۲۰۰۴ء ص ۱۳]
(انوارِ علماءِ اہلسنت )