صوبہ بہار ضلع دربھنگہ کے موضع ‘‘راجو’’ کے ساکن، محمد عبد الحمید نام، ابو سعید کنیت، ۱۳۰۰ھ پیدائش قرآن مجید کے حافظ، درس نظامی کی کتابیں چند مدرسین سے
پڑھیں، خیر آباد کے مدرسہ نیاز یہ میں تعلیم پائی، ٹونک میں کئی سال امام المعقولات مولانا حکیم سید برکات احمد کے درس میں بیٹھے اور تکمیل کی، تدریس کا آغاز
مدرسہ سُبحانیہ الہ آباد سے ہوا، تقریباً ۱۲؍برس مدرسہ سُبحانیہ میں مدرس اول رہے، پھر شہر دربھنگہ کے مدرسہ حمدیہ کا ۱۳۳۵ھ میں احیاء کیا اور ناظم اعلیٰ مقرر
ہوئے، تاحین حیات مدرسہ حمیدیہ کے ناظم رہے اور درس دیتے رہے، صوبہ بہار کے قابل فخر صاحب تدریس عالم تھے، ۱۳۴۹ھ میں فوت ہوئے، شاہی جامع مسجد قلعہ گھاٹ کے
پہلے دروازہ کے جانب جنوب دفن کیے گئے، مدرسہ حمیدیہ کا قیام ۱۳۰۱ھ میں مولوی حسن علی مرحوم کی کوشش سے ہوا۔