شیخ الاسلام مولوی[1] امان اللہ بن مولوی خیر الدین: عالمِ فاضل،متورع کامل،خلیق شفیق تھے۔صغر سنی میں تحصیل علوم میں مشغول ہوئے اور تھوری مدت میں علوم معقول و منقول میں مہارت کامل حاصل کر کے محسودِ اقران و معاصرین ہوئے۔تصانیف رائقہ اور تعلیقات فائفہ کیں،باوجود ان اوصاف کے ورع و تقوےٰ کی طرف میل کلی رکھتے اور حسن اخلاق اور عموم اشفاق سے آشنا بیگانہ کو قید کرلیتے تھے،عین گرمی ہنگامہ تدریس میں بسبب امور دنیاوی کے بادشاہ کے لشکر میں پہنچے اور بسبب شہرت اور کمالیت کے نواب امیر الامراء خاں دوران سے رابط کلی حاصل کیا اور جنگ نادریہ میں ۱۱۵۱ھ میں شہادت پائی۔’’فخر دوسرا‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ ،،،
(حدائق الحنفیہ)