مولوی غلام رسول بن مولوی غلام فرید فاضل لاہوری: عالم کبیر،فاضل باتو قیر،جامع علوم عقلیہ و نقلیہ تھے،سینکڑوں آدمی آپ کے وسیلہ سے فضیلت کے مرتبہ کو پہنچے،پنجاب میں کوئی علمائے وقت سے افادہ وافاضہ میں آپ کی ہمسری نہ کر سکتا تھا،گویا خدا نے آپ کی ذات بابرکات کو دریائےفیض اور چشمۂ فضل پیدا کیا تھا۔وفات آپ کی ۱۲۵۰ھ میں ہوئی۔’’ہادئ نیک نظر‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)