مولوی حسین علی بن علامہ العصر عبد الباسط قنوجی: عالمِ نبیل،فاضل جلیل تھے۔علوم اپنے باپ سے حاصل کیے اور انہیں کی حیات میں مسند درس و افادہ اور افاضۂ طلباء پر متمکن ہوئے مگر افسوس عین عالم شباب یعنی چوبیس سال کی عمر میں پانچ ماہ بعد وفات اپنے والد ماجد کے ۱۲۲۳ھ میں رحلت کر گئے اور اپنے والد کے پاس دفن کیے گئے۔آپ کی تصنیفات سے کتاب تمرین المتعلم صیغ مشکلہ اور تعلیلات صعبہ میں یادگارہے۔
(حدائق الحنفیہ)