مولوی جان محمد لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
مولوی جان محمد لاہوری ۱۱۹۳ھ میں پیدا ہوئے۔عالمِ اجل،فاضل اکمل، حاوی فروع واصول،وعظ،متقی،صاحب خرق عادات تھے۔مدت تک آپ نے ہنگامۂ نشر علوم بذریعہ تدریس و تصنیفات کے گرم رکھا۔وعظ ایسا مؤثر کرتے تھے کہ بڑے بڑے گنہگار اپنے گناہوں سے توبۃ النصوح کرتے اور ہزاروں بے نماز نمازی ہوجاتے تھے۔آپ عامل بھی پورے درجہ کے تھے،سینکڑوں لوگوں کی آپ کے عمل سے حل مشکلات ہوجاتی تھیں۔آپ کے شاگردوں میں سے مولوی محمد عالم صاحب فاضل کھوڑی،ومولوی محمد کرامت اللہ ومولوی غلام محمد ملتانی ومولوی فخرالدین وغیرہ ہیں۔عرض پنجاب کا ایسا کوئی ضلع نہ ہوگا کہ جو آپ کے فیض سے محروم رہا ہو،وفات آپ کی بتاریخ ۱۰محرم ۱۲۶۸ھ میں واقع ہوئی اور ’’چراغ دین‘‘ تاریخ وفات ہےتصنیفات آپ کی حسبِ ذیل ہیں،زبدۃ التفاسیر والتذکیر وعظ میں اسّی جزوکی،رسالہ اثباتِ خلافت حضرت معاویہ،رسالہ عقائد حنفیہ،رساہ ردرد افض، شرح قصیدہ بردہ وشرح قصیدہ امالی،معراج نامہ،رسالت حرمت تمبا کو، رسالہ عدم فرضیت جمہ۔
(حدائق الحنفیہ)