مولوی محمد عبد العلی قنوجی: آپ مولانا رستم علی کے بھائی اور عالم اجل، فاضلِ اکمل تھے،علوم اپنے بھائی سے حاصل کیے اور تدریس و تالیف میں مشغول ہوئے چنانچہ اصولِ فقہ میں شرح منار کا حاشیہ تصنیف کیا اور قصبۂ بندگی میں جو توابع کوڑہ جہاں آباد سے ہے،وفات پائی۔
(حدائق الحنفیہ)