مولوی محمد امجد قنوجی: قنوج کے فضلائے کبار اور علمائے اعاظم مین سے تھے،نقلیہ و عقلیہ شیخ عارف علی اصغر سے پڑھے یہاں تک کہ نہایت کمال اور فضیلت کو پہنچے،تمام عمر تدریس و تالیف میں بسر کی اور کتاب صدرا[1]کا جو علم حکمت میں ہے اور اس ولایت میں متداول ہے،حاشیہ تصنیف کیا۔
1۔ شیخ محمد امجد بن فیض اللہ صدیقی قنوجی،آپ نے شرح ہدایہ الحکمۃ للصدر شیرازی کا حاشیہ لکھا۔ (ابجد العلوم) (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)