مولوی محمد زین الدین رانیونی[1]ابن خواجہ عبد اللطیف: عالم فاضل،مدقق کامل،ذکی فہیم،سخی تھے،علاوہ فضیلت علمی کے عالی نسب و حسب اور صلاح و تقوی میں آراستگی تمام اور شعروسخن و فصاحت میں اقران سے گوئے سبقت لے گئے تھے،امور معاش میں بڑے محتاط تھے،باون سال کی عمر میں ۱۱۵۵ھ میں وفات پائی۔ آپ کی نماز جنازہ پر تقریباًبیس ہزار آدمی جمع ہوئے تھے۔مزار فائض الانوار آپ کا محلہ رانیواری میں اپنے جد امجد خواجہ زین الدین علی کے پاس واقع ہے۔
1۔ کشمیری۔
(حدائق الحنفیہ)