مولوی سلام اللہ بن شیخ الاسلام بن حافظ عبد الصمد فخر الدین محدث ازالاد شاہ عبد الحق محدث دہلوی،فقیہ فاضل،محدث کامل،مفسر متجر،علامۂ عصر، محقق،مدقق تھے۔علوم اپنے والد ماجد شیخ الاسلام مصنف شرح فارسی صحیح بخاری ورسالہ طرد الاوہام عن اثر الامام الہمام اور کشف الغطاء عما لزم للموتیٰ علی الاحیاء وغیرہ سے حاصل کیے اور انہیں سے اور نیز دیگر فضلائے عصر سے حدیث وغیرہ علوم کی سند و اجازت حاصل کی۔آپ کے جد امجد حافظ فخر الدین بھی بڑے فاضل اور عالم اجل اور سچ مچ کے فخر الدین والدنیا تھے،جن کی تصنیفات سے شرح فارسی صحیح مسلم اور فارسی شرح عین العلم اور شرح حصنِ حصین یادگار ہیں،غرض بعد تحصیل علوم کے آپ مسندِ افادت و افاضت پر متمکن ہوکر مثل ہوکر مثل اپنے اسلاف کے تنشیر علوم میں مشغول ہوئے اور ۱۲۲۵ھ یا بقول بعض ۱۲۳۳ھ کے ماہ جمادی الثانیہ میں شام کے وقت وفات پائی۔آپ کی تصنیفات سے کمالین حاشیہ تفسیر جلالین، محلی شرح مؤظا،جس سے ۱۲۱۵ھ میں وفات پائی اور جس کی تاریخ ’’ہوا الفوز الکبیر‘‘ ہے، ترجمہ صحیح بخاری فارسی میں،ترجمہ فارسی شمائل ترمذی،رسالہ عربی اصول علم حدیث وغیرہ یادگار ہیں۔’’شیخ شہید‘‘ اور ’’شیخ اعلیٰ درجہ‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)