مولوی تراب علی لکھنوی: ابو البرکات کنیت،رکن الدین لقب تھا، یگانہ روزگار فاضلِ نامدار،جامع معقول و منقول،حاوئ فروع واصول تھے۔حاشیہ ہلالین[1]فی شرح تفسیر جلالین آپ کی اشہر تصنیفات سے ہے۔وفات آپ کی ۱۲۸۰ھ میں واقع ہوئی۔’’زینتِ شبستان‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ علامہ تراب علی بن شجاعت علی بن فقیہ الدین بن محمد دولت بن مفتی ابی البرکات دہلوی امروہوی ثم لکھنوی: ولادت ۱۲۱۳ھ،وفات ۱۲۸۱ھ حاشیہ ہلالین کا نپور میں طبع ہو چکی ہے، تذکرہ علمائے ہند میں ان کی چالیس تصانیف کے نام دیے ہوئے ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)