معلّی بن منصور رازی : امام ابو یوسف و امام محمد کے اصحاب کبار میں سے بڑے حافظ حدیث ثقہ،فقیہ نبیل، صاحب ورع ودین و سنت تھے ۔کنیت ابو یحییٰ تھی۔حدیث کو مالک ولیث و حماد اور ابن عینیہ سے روایت کیا اور آپ سے ابن مدینی وابو بکر شیبہ اور امام بخار ی نے غیر جامع میں اور ابو داؤد و ترمذی وابن ماجہ نے اپنی اپنی سنن میں روایت کی۔ آپ نے امام ابو یوسف و محمد کی کتب وامالی اور نوادر کو روایت کیا اور ۲۱۱ھ میں فوت ہوئے۔ ’’قطب اہل دین‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)