مفتی ملّا یوسف چچک: عالمِ بے مثل اور فقیہ بے نظیر تھے اور مباحث ایسے تھے کہ کوئی آپ کو مباحثہ و معارضہ میں مغلوب نہ کر سکتا تھا۔ملّا فاضل اور ملا عبد الرزاق آپ کی کمالیت کے مقر تھے اور آپ کے ساتھ علمی بحث نہ کر سکتے تھے، آپ اکثر صحبت خواجہ خاوند محمود میں حاضر ہوکر ان سے دقائق علمِ فقہ وتفسیر کا افادہ کرتے تھے۔آپ کے فرزندِ اجمند ملا عبد النبی بھی بڑے فقیہ اور عالمِ بے نظیر تھے اور سلوک وسجالت میں آپ کی طرح کوئی مفتی ماہر نہ تھا۔
(حدائق الحنفیہ)