محمد [1]بن عبد الرشید بن نصر بن محمد بن ابراہیم بن اسحٰق کرمانی:ابو بکر کنیت،رکن الدین لقب تھا۔ائمۂ اجلہ میں سے عواص معانی دقیقہ،فقیہ محدث، علم مذہب و خلاف مین یدطولیٰ اور حسن کلام داسلاف کے نقل فتاویٰ میں دستگاہ کامل رکھتے تھے۔علم رکن الاسلام ابی الفضل عبدالرحمٰن کرمانی تلمیذفخر القضاۃ ارسابندی شاگرد علی مروزی تلمیذ دبوسی سے پڑھا اور نیز جمال الدین مطہر بن حسین یزدی سے اخذ کیا۔عز ر المعانی فی فتاویٰ ابی الفضل کرمانی اور زہرۃ الانوار حدیث میں اور جواہر الفتاویٰ اور حیرۃ الفقہاء وغیرہ کتب تصنیف کیں۔
1۔ حبان علی ’’جواہر المفیہ ‘‘ (مرتب)
حدائق الحنفیہ