ملا عبد الشکور پتلو: جامع علوم عقلیہ و نقلیہ۔،صاحب درع و تقی تھے، جوانی میں تحصیل علوم میں مشغول ہوکرخواجہ حیدر چرغی وغیرہ فضلاء سے استفادہ کیا اور تھوڑی سی مدت میں حقائق و دقائق علوم میں فائز ہوئے،اکثر درس منقولات اور فقہ میں اشتغال رکھتے تھے۔بادشاہ عالمگیر نے جو روپیہ واسطے علمائے کاشمیر کے بھیجا تھا اس میں آپ نے حصہ لینا قبو نہ کیا اور ۱۱۱۳ھ میں وفات پائی،ملا محمد اشرف نے جو آپ کے استاد زادہ کے شاگرد ہیں،آپ کے مرثیہ میں بہ زبان عربی ایک قصیدہ کہا ہے جس میں تاریخ وفات آپ کی ’’لامات بوفاتہ علوما‘‘ لکھی ہے۔
(حدائق الحنفیہ)