محمد بن احمد بن عثمان بن ابراہیم بن مصطفیٰ ماردینی ترکمانی: ۷۱۴ھ میں پیدا ہوئے۔جلال الدین لقب تھا۔عالم متجر اور نوادر زمانہ سے تھے مگر افسوس،آپ کی عمر نے وفانہ کی اور عین نوجوانی کی حالت میں ۷۴۹ھ میں انتقال کیا۔کہتے ہیں کہ اگر آپ کی عمر وفا کرتی تو آپ اپنی ذکاوت اور ہوشیاری کے باعث اپنے زمانہ کےعلماء و فضلاء سے سبقت لےجاتے۔
حدائق الحنفیہ