محمد بن حسین بن محمد ارسابندی: ابو بکر کنیت،فخر الدین لقب تھا مگر فخر القضاۃ کے لقب سے مشہور تھے،امام فاضل،عالم مناظر،فقیہ محدث،حسن الاخلاق، متواضع تھے،آپ کے وقت میں شہر مرو میں ریاست مذہب امام ابو حنیفہ کی آپ پر منتہی ہوئی۔فقہ علاؤ الدین مروزی صاحب ابیزید دبوسی سے پڑھی اور املا کیا اور حدیث کو سنا،بعد ۴۸۰ھ کے حج کر کے بغداد میں وارد ہوئے اور کتاب مختصر تقویم الادلہ تصنیف کی۔سمعانی شافعی نے لکھا ہے کہ ہمارے لیے شہر مرو میں ابو الفضل عبدالرحمٰن بن محمد کرمانی نے آپ سے روایت کی اور میں صغیر سن تھا کہ آپ نے ماہ ربیع الاول ۵۱۲ھ میں [1] وفات پائی،’’مہر سہر‘‘ تاریخ وفات ہے۔ارسابند جس کی طرف آپ منسوب ہیں،علاقۂ مرو میں ایک بڑا شہر ہے۔
1۔ ۵۱۰ھ ’’جواہر المضیۃ‘‘ (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)