محمد بن عبد الجبار بن احمد بن محمد سمعانی تمیمی مروزی: بڑے عالم فاضۂ متورع متقن لغت و عربیت میں مضبوط تھے۔کنیت ابو منصور تھی۔فقہ آپ نے جعفر بن محمد مستغفری شاگرد ابی علی نسفی تلمیذ ابی بکر محمد بن فضل سے حاصل کی اور لغت و عربی میں تصنیفات مفیدہ کیں اور ۴۰۵ھ [1] میں وفات پائی،آپ کا بیٹا منصور پہلے حنفی المذہب تھا پھر شافعی ہوگیا اس لیے اس کی اولاد کلہم شافعی المذہب ہوئے۔
1۔۴۵۰ھ میں وفات پائی دستور الاعلام جواہر المضیۃ (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)