محمد بن ابی الصفاء بن محمود بن ابی الصفاء اسطوانی دمشقی: شام کے مشہور فضلاء و منبلاء میں سے علم و فضلہو کمال و معرفت ادب میں کدا کی آیات میں سے ایک آیت تھے اور کئی طرح سے خوشخطی جانتے تھے،۱۰۲۴ھ میں پیدا ہوئے اور پاکیزگی و طاعت خدا میں نشو ونماپایا۔امام محبی کے ماموں تھے،آپ کے امام محبی پر تربیت اور تعلیم کے برے حقوق ہیں۔علوم شیخ عبد اللطیف جالقی اور شیخ رمضان عکاری اور شیخ محمد محاسنی سے حاصل کیے اور امام ہمام یوسف بن ابی الفتح امام بادشاہ کی صحبت اختیار کی کیونکہ امام موصوف اور آپ کے والد کے درمیان بڑی دوستی تھی پھر ان کی طرف سے دمشق میں وکیل مقرر ہوئے اور مدرسہ ظاہریہ کبریٰ میں درس دیا۔ آپبرے ساکت،صامت،حلو العبارۃ،حسن العشرت تھے،یکا یک ۱۰۷۷ھ میں فوت ہوئے اور مقبرہ فرادیس میں دفن کیے گئے۔’’فخر قصبہ‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)