محمد بن ابی بکر سخی صابونی [1]بزدوی: ابو طاہر کنیت تھی اور ابراہیم صفار کے اصحاب میں سے اپنے زمانہ کے امام عالم زاہد تھے،ابا نصر احمد بن عبدالرحمٰن اور قاضی ابا الیسر بزدوی سے سنا اور تفقہ کیا اور آپ سے بخارا میں سمعانی شافعی نے لکھا۔وفات آپ کی ۵۵۵ھ میں واقع ہوئی،’’قدوۃ گیتی‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ محمد بن ابی بکر بن عثمان بن محمد سنجی صابونی
(حدائق الحنفیہ)