محمد بن ابی القاسم خوارزمی نحومی المعروف بہ بقالی: امام فاضل فقیہ مناظر محدث کامل،ادیب شاعر ،منشی ماہر معانی دبیان،عربیزبان کی حجت تھے زین المشائخ لقب تھا اور بڑے حسن الاعتقاد کریم النفس جم الفوائد تھے۔علوم علامہ جار اللہ زمخشری سے پڑھے اور حدیث کو ان سے اور دیگر محدثین سے سنا اور بعد وفات جا راللہ کے ان کے جانشین ہوئے اور کچھ اوپر نوّے سال کی عمر میں شہر جر جانیہ میں ۵۷۶ھ کو وفات پائی۔چونکہ آپ آٹادانہ وغیرہ کی تجاری کرتے تھے اس لیے بقالی کے عمل سے نامزد ہوئے۔تصانیف آپ کی یہ ہین: فتاوےجمع التفاریق کتاب التفسیر کتاب التراجم بلسان الاعاجم شرح اسماء الحسنیٰ،مفتاح التنزیل،کتاب الترغیب فی العلم،کتاب اذکار الصلوٰۃ کتاب آفات الکذب،کتاب الہدایہ فی المعانی والبیان البینہ علیٰ اعجاز القرآن تقویم اللسان فی النحو الاعاجب فے الاعراب وغیر ذلک۔’’رہنمائے راہ دین‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)