محمد بن ابی بکر المعروف بحمیر الوبری [1]خوارزمی: بڑے عالم فاضل،مناظر متکلم اور زین الائمہ لقب رکھتے تھے،فقہ ابی بکر محمد بن علی زرنجری شاگرد حلوائی سے پڑھی اور کتاب الاضاحی تصنیف کی،چونکہ آپ اونٹ کی پشم کا کام کیا کرتے تھے اور عربی میں اونٹ کی پشم کو وبر کہتے ہیں اس لیے لوگ آپ کو وبری کہا کرتے تھے۔
1۔ حمیر وفات صدود ۵۱۰ھ’’ہدیۃ العارفین‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)