محمد بن احمد بن موسیٰ بن سلام بخاری برکدی: فقیہ محدث عالم متجر تھے۔ ابو جعفر کنیت تھی۔حدیث کو اپنے شہر برکد (علاقہ بخارا) کے علماء فضلاء سے سُنا اور اپنے باپ اور ولید بن اسمٰعیل اور ابی عبد اللہ بن ابی حفص کبیر وغیرہ سے روایت کی اور آپ سے ابو جفص احمد بن احمد بن حمدان وغیرہ نے روایت کی۔بخاراکی اس عدالت کےجہاں ظالموں کو سزا دی جاتی تھی،مدت تک قاضی رہے اور امیر ابی ابراہیم اسمٰعیل بن احمد کے عہد میں ۲۸۹ھ میں فوت ہوئے۔
(حدائق الحنفیہ)