محمد بن احمد ابو بکر الاسکاف البلخی: اپنے وقت کے امام اور فقیہ جلیل القدر تھے،فقہ کو اپ نے محمد بن سلمہ تلمیذ ابی سلیمان جو زجانی سے پڑھا اور آپ سے ابو بکر اعمش محمد بن سعید متوفی ۳۴۸ھاور ابو جعفر ہندوانی نے تفقہ کیا۔وفات آپ کی ۳۳۳ھ میں ہوئی۔نفھات الانس میں لکھا ہے کہ اپ تیس سال سے روز مرہ روزہ رکھا کرتے تھے،جب نزع کا وقت آیا تو لوگ پانی سے پنبہ تر کر آپ کے منہ کے آگے لے گئے مگر آپ نے اس کو پھینک دیا اور روزے سے انتقال کیا۔آپ کا سال وفات لفظ ’’نوآگین‘‘ ہے۔
(حدائق الحنفیہ)