محمد بن احمد بن عبدالرحمٰن ریغد مونی: بڑے عالم فاضل فقیہ محدث اور ان لوگوں میں سے تھے جو اپنے زمانہ میں سکون ووقار اور مخافظت صیانت و دیانت میں متفرد ہوئے ہیں،فقہ اپنے والد ماجد احمد بن عبد الرحمٰن سے اخذ کی اور حدیث کو اپنے جد امجد عبد الرحمٰن بن اسحٰق اور ابا سعد سلیمان بن ابراہیم بن احمد سرخسی وغیرہ سے سُنا،بخارا کی امامت و خطابت آپ کے تفویض ہوئی او وہیں ماہ جمادی الاولیٰ ۵۱۸ھ میں فوت ہوئے۔’’متبوع‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)