محمد بن احمد بن عمر بخاری: ظہیر الدین لقب تھا،علوم دینیہ میں اصولاً و فروعاً یگانۂ زمانہ اور محتسب بخاراتھے۔پہلے اپنے باپ احمد بن عمر سے پڑھا،پھر اکابر علماء و فضلاء سے ملاقات کی یہاں تک کہ ظہیر الدین ابی المحاسن حسن بن علی مرغینانی کی خدمت میں پہنچے،وہ آپ کی بڑی عزت کیا کرتے اور آپ کو اکثر لبہ پر مقدم سمجھا کرتے تھے۔آپ نے کتاب فوائد اور فتاویٰ ظہیریہ جو نہایت معتبر اور بہت سے فوائد پر مشتمل ہے،تصنیف کیا اور ۶۱۹ھ میں وفات پائی،’’پیر رہبر‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)