محمد بن احمد [1]بن ظہیر لارندی: شمس الدین لقب تھا۔بڑے فقیہ،خلافی، اصولی،عالم فرائض و حساب تھے۔فقہ صدر الدین سلیمان بن وہب سے حاصل کی اور آپ سے تاج الدین بن خلیل نے تفقہ کیا۔فرائض میں کتاب مسمی بہ ارشاد ذوی الابواب الیٰ معرفۃ الصواب اور کتاب ارشاد الراجی شرح فرائض سراجی اور شرح کتاب عروض اندلسی کی تصنیف کی اور ۷۲۰ھ یا ۷۲۵ھ کے قریب وفات پائی۔ ’’شہنشاہِ جہاں‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔محمود بن احمد’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب)
حدائق الحنفیہ