محمدبن علی بن حسین رضی اللہ عنہ ایک انصاری سے،ابن وہب نے سلیمان بن بلال سے،انہوں نے جعفربن محمدبن علی سے،انہوں نے اپنے والدسےروایت کی،کہ حضورِاکرم صلی
اللہ علی وسلم کےپاس ایک سائل آیا،آپ نے صحابہ سےدریافت فرمایا،کیاکسی کے پاس کچھ وافرغلہ ہے،انصار کے بنوحبلی میں سے ایک شخص نےکہا،ہاں یارسول اللہ
ہے،فرمایااسےچاراوسق وزن غلہ دےدو، پھرآپ نے کچھ دیرتوقف فرمایا،توانصار کی ایک عورت نےکہا،یارسول اللہ ہمارے پاس بھی کچھ نہیں ہے،فرمایا،گھبراؤنہیں ہوجائے
گا،وہ عورت تین بارحاضرہوئی،جب تیسری بار حاضر ہوئی ،تو کہنے لگی،یارسول اللہ!آپ کتنی باروعدہ فرماچکے ہیں،حضورِاکرم نے تبسم فرمایا،اورحاضرین سے پوچھا،کسی
کے پاس وافرغلہ ہے،ایک شخص نے عرض کیا،ہاں یارسول اللہ ہے،فرمایا،اسے آٹھ اوسق دیدو،اس نے کہا،یارسول اللہ،میرے پاس صرف چاراوسق ہے،فرمایا،چارہی دے دو،
ابنِ مندہ نے ذکرکیاہے۔