محمد بن بدر الدین منسی الاقحصاری: عالمِ فاضل اکمل،فقیہ مفسر،ماہر فنوں متعددہ تھے،مقام اقحصار میں تفسیر جلالیں کی طرح پر تفسیر نزیل التنزیل نا سلطان مرادین سلیم خاں کے واسطے تصنیف فرمائی جس کے طفیل سے آخرہ ماہ ربیع الآخر ۹۸۲ھ میں مشیخت حرم نبوی سے آپ مفتخر ہوئے اور ۱۰۰۱ھ میں وفات پائی۔گرامی خلق تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)