امام رضی الدین ابو حامد محمد بن احمد بن ضیاء محمد بن علز محمد بن سعید العبری المکی العمری صغانی الاصل: اپنے زمانہ کے امامِ فاضل اور فقیہ کامل تھے۔آپ ابو البقاء محمد بن ضیاء متوفی ۸۴۵ھ کے بھائیاور ضیاء الدین محمد ہندی صغانی متوفی ۷۸۰ھ کے پوتے ہیں۔رمضان ۷۹۰ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے والد اور سراج قاری سے تفقہ کیا۔شعبان ۸۵۸ھ میں وفات پائی۔کنز الدقائق نسفی کی شرح لکھی جس کا تکملہ ان کے بیٹے جمال الدین محمد بن محمد بن احمد المعروف محمد المکی متوفی ۸۸۵ھ نے لکھا۔
(حدائق الحنفیہ)