محمد بن حسن بن احمد بن ابی یحییٰ کواکبی حلبی: مختلف علوم و فنون کے بحر ذخار تھے جن کو اپنے ملک کے علماء و فضلاء سے حاصل کر کے تدریس اور نشر علوم میں مصروف ہوئے۔تصنیفات بھی عمدہ اور مفید کی چنانچہ وقایہ کومنظوم کیا پھر اس کی منظوم شرح تصنیف کی اسی طرح منار کو منظوم کیاپھر اس کی شرح لکھی،تفسیر بیضاوی پر تعلیقات لکھے اور شرح مواقف پر بھی حواشی تحریر کیے۔ماہِ ذی قعدہ ۱۰۹۶ھ میں وفات پائی۔’’‘اربابِ فیض‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)