محمد بن حسین بن محمد[1] بن حسین بکاری المعروف بہ بکر کواہر زادہ: امام فاضل،فقیہ محدث،مذہب امام ابو حنیفہ میں متجر تھے،آپ کا طریقہ حسنہ معتبرہ تھا اور عظماء و کبراء ماوراء النہر میں سے بحور العلم تھے،بہت سے اصحاب وائمہ آپ سے ظاہر ہوئے۔خراہر زادہ آپ کو اس لیے ک ہتے تھے کہ آپ قاضی ابی ثابت محمد بن احمد بخاری کی ہمیشرہ کے بیٹے تھے ار اس نسبت سے اعر علماء و فضلاء بھی ملقب ہیں۔ حدیث آپ نے اپنے باپ اور ابا نصر احمد بن علی حازمی اور حاکم ابا عمر محمد بن عبد العزیزی قنطری اور ابا سعید احمد اصبہانی اور ابا فضل منصور بن [2] عبدالرحیم کاغذی وغیر ہم سے سماعت کی اور بخارا میں کئی ایک مجالس میں حدیث کو لکھوایا اور آپ سے عثمان بن علی بیکندی اور عمر بن محمد بن لقمان نسفی وغیرہم نے حدیث کو روایت کیا۔سمعانی شافعی لکھتے ہیں کہ آپ سے ہم کو صرف ابو عمر و عثمان بن علی بن محمد بیکندی کے ذریعہ سے حدیث پہنچی،کتاب مختصر کتاب تجنیس،کتاب مبسوط تصنیف کیں اور بوڑھے ہوکر بخارا میں جمعہ کی رات ۲۵ ماہ جمادی الاولیٰ ۴۳۳ھ یا ۴۸۳ھ میں وفات پائی۔ [3]
[1] ۔ نعمان الوقت محمد بن حسین زیدی
[2] ۔ منصور بن نصر کاغذی۔ ’’جواہر المضیۃ‘‘
[3] ۔ جمادی الاولیٰ ۴۸۳ھ میں وفات پائی ’’عجم المویفین و دستور الاغلام‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)