محمد جعفر بن محمد بن معتزبن محمد بن مستغفر نسفی: فقیہ کامل محدث فاضل صاحب خیرو صلاح تھے۔ابو ذرکنیت تھی،آپ کے والد جعفر بن محمد نےھ آپکو ایک جماعت شیوخ سے حدیث سماعت کرائی۔جب آپ کے والد فوت ہوئے تو آپ بجائے ان کے،نسف کے خطیب مقرر ہوئے،ابو محمد عبد العزیز بن محمد نخشبی نے اپنی معجم شیوخ میں آپ کا ذکر کیا اور لکھا کہ آپ نے ابا الفضل یعقوب بن اسحٰق اسلامی اور ابا محمد عبد الملک بن مروان بن ابراہیم بن رافع وغیرہ سے حدیث کو سنا اور روایت کیا۔
(حدائق الحنفیہ)