محمد بن محمود بن حسین استروشنی: مجد الدین لقب تھا۔امام فاضل،عارف مذہب اور اپنے زمانہ کے مجتہد تھے۔علوم اپنے باپ اور ان کے استاد صاحب ہدایہ اور سید ناصر الدین شہید سمر قندی اور ظہیر الدین محمد بن احمد بخاری تلمیذ ظہیر الدین حسن بن علی مرغینانی سے حاسل کیے اور تصانیف مقبرہ کیں جن میں سے کتاب فصول تیس فصلوں میں(جس میں مسائل قضاء و دعاوی اور وہ باتیں جو قاضیوں پر وارد ہوتی ہیں،بیان کیں) اور کتاب جامع احکام صغار ہے۔وفات آپ کی ۶۳۲ھ میں واقع ہوئی۔’’آرائش جہانیاں‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)