محمد بن مسعود حسین بن حسن بن محمد بن ابراہیم کشانی: ابو الفتح کنیت تھی، فاضل عصر فقیہ متجر تھے۔۴۹۰ھ میں شہر کشان علاقۂ سمر قند میں پیدا ہوئے۔آپ نے اپنے باپ مسعود صاحب مختصر مسعودی اور ابا القاسم علی بن احمد بن اسمٰعیل کلاباذی وغیرہ سے اخذ کیا اور حدیث کو سُنا،بخارا کی قضاء آپ کے سپردکی گئی لیکن آپ کی سیرت قضاء کی حالت میں اچھی نہ رہی۔وفات آپ کی اتفاقیہ شب چہارم ماہِ رمضان المبارک ۵۵۲ھ میں بعد ادائے نماز تراویح کے واقع ہوئی۔
(حدائق الحنفیہ)