محمد بن محمد بن ایوب قطوانی: امام جلیل القدر،شیخ کبیر،مفتی،واعظ، مفسر تھے،ابومحمد کنیت تھی، ۵۰۶ھ کو جب جمعہ کی نماز پڑھ کر گھر کو آتے تھے تو گھوڑے سے گر کر مر گئے۔’’علامۂ عصر‘‘ تاریخ وفات ہے۔قطوان ایک بڑا قطبہ ہے جو سمر قند سے پاچن سفرسنگ پر واقع ہے۔
(حدائق الحنفیہ)