محمد بن محمد بن حسین بن عبد الکریم بن موسیٰ بن مجاہد بزدوی: ابو الیسر کنیت،صدر الاسلام لقب تھا،اپنے وقت کے امام ائمہ علی الا طلاق جامع فروع و اصول صاحب تصنیفات تھے،ماوراء النہر میں ریاست مذہب حنفیہ کی آپ پر منتہیٰ ہوئی۔فقہ وغیرہ اسمٰعیل بن عبد الصادق سے،انہوں نے ابی الیسر عبد الکریم، انہوں نے امام محمد سے حاصل کی اور نیزابی یعقوب یوسف سیاری سے اخذ کیا اور آپ سے نجم الدین نسفی اور علاؤالدین محمد بن احمد سمر قندی صاحب تحفۃ الفقہاء اور ابن ابی الیسر ابو المعالی احمد اور ان کے بھائی کے بیٹے حسن بن علی نے اخذ کیا اور بخارا میں ۴۹۳ھ میں وفات پائی،بحر بے کنار‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)