محمد بن محمد بن سفیان دباس: عراق میں اپنے زمانہ کے فقیہ اہل سنت و جماعت اور امام حنفیہ صحیح الاعتقاد حافظ و عارف روایات تھے،ابو طاہر کنیت تھی، علم اپنے قاضی ابی خازم عبد المجید شاگرد عیسٰی بن ابان سے اخذ کیا۔شام کی قضاء ؔآپ کو دی گئی اور وہان سے مکہ معطمہ کو تشریف لے گئے اور مکہ معظمہ میںہی وفات پائی۔چونکہ آپ شیرہ انگور کا بیچا کرتے تھے اس لیے دباس کے نام سے مشہور ہوئے۔آپ امام محمد کی جامع صغیر کے مرتبین اور ابی الحسن کرخی کے اقران میں سے تھے۔صاحب اشارہ ونظائر نے آپ کی ایک حکایت قواعد میں ضبط کرنے فروع کی تحریر کی ہے جو آپ کی نہایت ہی ذکاء و فطانت پر دلالت کرتی ہے۔
(حدائق الحنفیہ)