محمد بن محمد بن قاضی زادہ: قطب الدین لقب تھا۔علم خواجہ زادہ اور اپنے نانا علی قوشجی سے پڑھا اور خواجہ زادہ کی بیٹی سے نکاح کیا اور بروسا کے مدرس مقرر ہوئے اور جوانی کی حالت میں فوت ہوئے۔کئی ایک رسالے تصنیف کیے مگر موت نے ان کو کامل کرنے کی اجازت نہ دی۔
(حدائق الحنفیہ)