محمدبن منکدرایک انصاری سے،انہوں نےاپنےوالدسےروایت کی کہ ہم حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل میں بیٹھے ہوئے تھےکہ آپ نے انہماک سے کسی بات کی طرف کان لگالئے،تاآنکہ ہم اُکتاگئےپھرہماری طرف متوجہ ہوئےاوروہ انہماک ختم ہوگیا،فرمایا،جبرئیل آئے تھے، اور کہہ رہے تھے،اللہ نے فرمایا،کہ جب بندہ مومن مجھ سے کوئی چیزطلب کرتاہےتومیں اس کی پکار کا جواب دیتاہوں اوراس کی حاجت پوری کردیتاہوں،کچھ دیرکےبعدآپ پرپھروہی حالت انہماک طاری ہوگئی،جب وہ حالت ختم ہوگئی توآپ نے پھرسےہماری طرف توجہ فرمائی اور فرمایاکہ جبرئیل پھرآئے،اورکہہ گئے ہیں،اللہ تعالیٰ فرماتاہےکہ جب کافرمجھ سےاپنی حاجت طلب کرتا ہے،تو میں جبرئیل سے کہتاہوں،کہ تواس کی حاجت پوری کردے،کہ مجھے اس کی آوازہی ناپسندہے،ابونعیم نے اس کا ذکرکیاہے۔