محمد بن مصطفیٰ بن حاج حسن: اپنے زمانہ کے بحر علوم،فقیہ کامل اور علم وعلماء کے بڑے محب تھے،علم اپنے زمانہ کے علماء وفضلاء مچل مولیٰ یگان وغیرہ سے اخذ کیا اور بروسا و قسطنطیہ کے مدارس میں درس دیا۔عہدمحمد خاں اور اس کے بیٹے یزیز خاں میں قاضی مقرر ہوئے اور آپ سے جعفر بن ناجی وغیرہ نے اخذ کیا ایک کتاب بطور محاکمہ مابین دوانی و صدر شیرازی اور ایک کتاب صرف میں میزان الصرف کے نام سے تصنیف کی اور مقدمات اربعہ اور تفسیر سورۂ انعام بیضاوی پر حواشی تصنیف کیے اور ۹۱۱ھ میں وفات پائی۔’’مشہور عصر‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)