محمد بن قطب الدین ازنیقی: عالم ماہر،فقیہ متجر،جامع علومِ عقلیہ و نقلیہ اور سالک مسالک تصوف تھے،علوم شمس الدین محمد بن حمزہ فناری سے حاصل کیے۔ شرھ فصوص اور شرح مفتاح لغیب حنفیہ شیخ صدر الدین قونوی تصنیف کیں اور ۸۸۵ھ میں وفات پائی۔آپ کے والد ماجد قطب الدین بھی بڑے فاضل زاہد، متورع،صوفی تھے جو ازنیق میں پیدا ہوئے اور اپنے ملک کے علماء و فضلاء سے پڑھ کر کل علوم میں مہارت حاصل کی اور ازنیق میں ہی فوت ہوئے،ازنیق ایک پرانا شہر روم کے ملک میں ہے جو قسطنطیہ سے چار منازل کے فاصلہ پر واقع،علامہ خفی و جلی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)