محمد بن سید شریف علی بن محمد جرجانی: علم آپ اپنے والدِ ماجد سید شریف سے پڑھا یہاں تک کہ فقیہ فاضل عالم اجل ہوئے۔نحو میں تفتازانی کی کتاب ارشاد کی شرح تصنیف کی اور کتاب متوسط شرح کافیہ پر جو آپ کے والد نے حاشیہ لکھنا شروع کیا تھا،اس کو کامل کیا اور ہدایۃ الحکمۃ اور فوائد الغیاثیہ کی شرحیں لکھیں اور منطق میں ایک مختصر رسالہ تصنیف کیا۔وفات آپ کی ۵۳۸ھ میں ہوئی، ’’تاج روزگار‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)