محمد بن طاہر بن عبد الرحمٰن بن حسن سغدی سمر قندی: فقیہ جید فاضل متجر تھے،سکونت آپ کی سمر قند کے محلہ لبادی میں تھی،فقہ آپ نے صدر الاسلام ابی الیسیر محمد بزدوی شاگرد اسمٰعیل بن عبدالصادق تلمیذ عبد الکریم بزدوی شاگرد رشید ابی منصور ما تریدی سے پڑھی اور نصف ماہ صفر ۵۱۵ھ میں وفات پائی۔’’شمع دودمان‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)