محمد بن یوسف بن[1]علی غنزوی بغدادی: اکابر محدثین اور رواۃ مستندین اور فقہاء مدرسین میں سے تھے،اصل میں حلب وغزنہ کے رہنے والتے تھے مگر آپ کا مولد بغداد تھا جہاں۵۳۲ھ میں پیدا ہوئے تھے۔فقہ عبد الغفر بن لقمان کردری سے پڑھی اور حدیث کو ابی الفضل بن ناصر سے سماعت کیا اور آپ سے رشید عطار اور منذری نے روایت کی اجازت حاصل کی،یکشنبہ کے روز ۱۵؍ربیع الاول ۵۹۹ھ کو فوت ہوئے۔’’پاک اعتقاد‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔بہاء الدین ابو الفضل۔مفسر اورمقری بھی تھے قاہرہ میں وفات پائی’’جواہر المضیۃ‘‘
(حدائق الحنفیہ)